• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ام رباب کیس: اطلاع ملزمان تک کیسے پہنچی؟، تحقیقات شروع


ام رباب چانڈیو کے والد، چچا اور داد ا کے قتل کیس میں مقامی پولیس کے ملزمان کے ساتھ تعلقات کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کو چھاپوں کی اطلاع پہلے مل گئی تھی، اطلاع ملزمان تک کیسے پہنچی؟ اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع قمبر اور دادو کے پانچ ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ایک معطل ایس ایچ اوکیس کے نامزد ملزم علی گوہر چانڈیو کا بیٹا ہے، علی گوہر چانڈیو ام رباب کیس میں نامزد ملزم اورجیل میں ہے۔

پولیس اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے ملزمان کی عدم گرفتار ی پر ایس ایس پی قمبراوردادو پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایس ایس پیز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔


دوسری طرف ام رباب چانڈیو نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے تحفظات سے آئی جی سندھ کو آگاہ کیا ہے۔

ام رباب چانڈیو نے کہا کہ معطل ایس ایچ او امداد چانڈیو سے متعلق بھی آئی جی سندھ کو آگاہ کیا۔

تازہ ترین