ضلع دادو کی ام رباب چانڈیو کے والد سمیت خاندان کے تین افراد کے قتل میں ملوث ملزمان مرتضیٰ چانڈیو اور ذوالفقار چانڈیو کی گرفتاری کے ٹاسک پر ایڈیشنل آئی جی سکھر نے گرفتاری کے لیے ٹیم کی سربراہی سے معذرت کر لی۔
ایڈیشنل آئی جی سکھر نے آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا کہ وہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔
ام رباب کے والد مختیار چانڈیو، دادا کرم اللّٰہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کو مخالفین نے جنوری 2018 میں قتل کردیا تھا۔