میکرون اور شیطانی ایجنٹوں کی پوری قوم مذمت کرتی ہے، سراج الحق Sirajul Haq

October 30, 2020

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ توہینِ رسالت پر پوری قوم فرانس کے صدر میکرون اور شیطانی ایجنٹوں کی مذمت کرتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ فرانس کے ساتھ تمام تجارتی معاہدے ختم کئے جائیں اور فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

سراج الحق نے مسلم ملکوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سفیر فرانس سے واپس بلوالیں۔