• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس دن اپوزیشن کے استعفے آئے جماعت اسلامی بھی دیدے گی، سراج الحق

جس دن اپوزیشن کے استعفے آئے جماعت اسلامی بھی دیدے گی، سراج الحق 


اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس دن اپوزیشن کے استعفے آئے جماعت اسلامی بھی دیدے گی،اپوزیشن اسمبلیوں سے باہر آجائے توحکومت ایک دن نہیں چلے گی،جماعت اسلامی سیاسی بریانی میں شامل ہونے کی بجائے اصل اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے ۔ پیپلز پارٹی یا ن لیگ حکومت گرانا چاہتی ہیں تو استعفے دیکر اسمبلیوں سے باہر آئیں ۔اپوزیشن اسمبلیوں سے باہر آجائے توحکومت ایک دن نہیں چلے گی۔جس دن اپوزیشن کی طرف سے استعفے آئے جماعت اسلامی بھی استعفے دے دے گی۔جماعت اسلامی یکم نومبر سے مہنگائی بے روز گاری اور سودکے خلاف تحریک کا آغاز کررہی ہے،قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرنا حضور ﷺ سے محبت و عقیدت کا بہترین اظہار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں تربیتی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین