سندھ ہائی کورٹ کا حکم: محکمہ آبپاشی نے سیال مائنر سے غیر قانونی پائپ ہٹا دیئے

November 01, 2020

ہنگورجہ(نامہ نگار) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے حکم پر محکمہ آبپاشی نے پولیس کے ہمراہ غیر قانونی لگائے گئے سیال مائنر سے پائپ ہٹا دیئے۔ کاشتکاروں کی جانب سے سیال نہر میں غیر قانونی پائپ لگا کر پانی چوری کرنے کیخلاف دائر پٹیشن پر عدالت نے محکمہ آبپاشی کو رینجرز اور پولیس کی مدد سے پائپہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او گمبٹ پولیس کے ہمراہ سیال مائنر میں لگائے گئے تین غیر قانونی پائپس کو کرین مشین کے ذریعے ہٹادیا ۔ کاشتکار رہنما لونگ خان حطار ، بڈھل خان سھتو، ارشد آرائین، نیاز حطار اور دیگران نے عدالتی حکم پر عمل درآمد پر ہونے خوشی کا اظھار کیا ہے ۔ ٹیل کے کاشتکاروں نے بتایا کہ قانونی پائپ لگا کر پانی چوری کیا جارہا تھا ۔ جو آج عدالت کے حکم پائپ نکالے گئے ہیں ۔