جی بی انتخابات، دھاندلی کے خلاف پی پی پی کا دھرنا

November 16, 2020

گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا آر او آفس کے باہر دھرنا جاری ہے۔

دھرنے میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹور زرداری نےاحسن اقبال کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے عوام آپ کو اجازت نہیں دیں گے کہ آپ ان کے ووٹ پر ڈاکا ڈالیں اور میں سلام پیش کرتا ہوں کسی نے پیپلزپارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرنا شروع کردی، وزیراعظم اور وزیر بھی پہنچ گئےجبکہ الیکشن کمشنرکا کام دھاندلی کو روکنا تھا۔

احسن اقبال نے کہاکہ تین دن پہلےسےکہا جارہاتھاکہ مسلم لیگ ن کو 3 سیٹیں ملیں گی، ریٹرننگ آفیسر صبح میں حکومتی لوگوں کےپاس حاضری دیتےتھے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ کیا آپ ان کو آپ کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت دیں گے،بیلٹ پیپر چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کیا آپ انہیں اجازت دیں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کاکہنا تھاکہ میں آپ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کرسکتا ہوں، میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں،جو راتوں رات دھاندلی کی گئی اس دھاندلی کو روکیں گےاور وہ اب بھی 3 سیٹیں چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم وہ نہیں کرنے دیں گے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کسی کٹھ پتلی، اور سلیکٹڈ کو اپنا حق چھینے نہیں دیں گے،جہاں بھی دھاندلی ہوئی ہے،آپ کا احتجاج جاری رہے گا تو میرا احتجاج جاری رہے گا،آپ سے چھینے گئے سیٹیں واپس لیں گے، اگرنہ لےسکےتو اسلام آباد جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنا حق واپس لے کر جائیں گے،ورنا بیٹھیں گے،ان کو پتا تھا گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی زیرو ہے، دھاندلی کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کو واضح اکثریت نہیں ملی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاکہ ہم جانتے ہیں گلگت بلتستان کےعوام کھڑے ہیں،کٹھ پتلیوں کی پوزیشن یہ ہے کہ انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ ان کی حکومت بنے گی،انہیں تو یہ بھی نہیں پتا کہ جیتیں گے تو ان کا وزیراعلیٰ کون بنے گا۔

اُنہوںنے کہاکہیہاں سے چوری کی گئی سیٹ نہ ملی تو اسلام آباد تک مارچ کریں گے،ہم دکھائیں گے یہاں کے عوام بکنے والے نہیں ہیں ،میں آپ کے ووٹ اور حق کا تحفظ کروں گا۔

بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ ہم پر بہت پریشر ہے،ہم سیاسی لوگ ہیںاور جب ہم پریشر میں آتے ہیں،ہم بھی جذباتی ہوتے ہیںلہٰذا ہمیں مجبور نہ کریں،ہم انتہائی پوزیشن پرآجائیں، سارے دروازے ہم پر بند نہ کریں،آپ ہمیں مجبور نہ کریں۔

مسلم ن لیگ کے رہنمااحسن اقبال نے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امید کرتا ہوں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں شفاف انتخابات کرانے میں کردار کرےگی ،اس الیکشن میں گلگت بلتستان کی عوام نے مسلم لیگ ن کا خیرمقدم کیا۔

احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں سب سےبڑے جلسے کئے،گلگت کےالیکشن میں ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا، اب کراچی سے پشاور اور گلگت تک احتجاج کیاجائےگا۔

اُن کا مزید کہنا تھاکہ دھاندلی والے انتخاب سےملک ترقی نہیں کرسکتا۔