آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میرا الیکشن چُرایا گیا ہے: بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے گلگت بلتستان کے عوام کے احتجاج میں ان کے ساتھ شریک ہونگا، میرا الیکشن چُرایا گیا ہے۔

اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرا الیکشن چُرایا گیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام کے احتجاج میں ان کے ساتھ شریک ہونگا۔

ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نتائج گنتی مکمل ہونے کے باوجود روکے جانا سوال کھڑے کررہے ہیں، انتخابات میں پی پی امیدوارکی جیت کو ہار میں بدلنے کی کوششیں انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

ترجمان بلاول بھٹو کے مطابق پی پی پی امیدوار محمد علی شاہ کے دوبارہ گنتی کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے، غذر جی بی اے 21 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ہرانے کی کوششیں ناقابل برداشت ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ایوب شاہ کی برتری کو کم کرنے کے لئے آخری دو پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج روک دیے گئے، جیالے دھاندلی کے خلاف غذرمیں ریٹرننگ افسرکےدفتر کے باہراحتجاج کررہے ہیں۔

ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ غذر میں گنڈئی، غذبر پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج سامنے نہیں آئے تو جیالوں کا دھرنا جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید