پاکستانی اسکواڈ جوائن کرنے پر بہت خوش ہوں، عمران بٹ

November 22, 2020

دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پہلی مرتبہ قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے عمران بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کرنے پر بہت خوش ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران بٹ نے دورۂ نیوزی لینڈ اور کھیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعید انور آل ٹائم فیورٹ اوپنر ہیں، محمد یوسف کی تکنیک پسند ہے، بابر اعظم کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے، ان کی بیٹنگ کا بھی فین ہوں۔

عمران بٹ نے کہا ہے کہ کوشش کروں گا کہ نیوزی لینڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی شاہینز اسکواڈ کا حصہ ہوں، اچھی کارکردگی سے قومی ٹیم میں جگہ بناسکتا ہوں۔

عمران بٹ کا پاکستان کے سنیئر کلھلاڑیوں سے متعلق یہ بھی کہنا ہے کہ مصباح الحق، یونس خان اور اعجاز احمد کی موجودگی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔