ساحل پر کھو جانے والا پرس 26 سال بعد مل گیا

November 23, 2020

آسٹریلیا کے ایک ساحل پر 26 سال قبل ’’ نیو ایئر نائٹ ‘‘ پر کھو جانے والا پرس حیران کن طور پر مالک تک پہنچ گیا ۔

آسٹریلیا کے جنوبی ساحلی علاقے پر جوزف بیوز پکنک منا رہے تھے، اس دوران انہیں ایک مردانہ پرس ملا جس میں کچھ رقم، شناختی کارڈ، کریڈٹ اور ڈیبیٹ کارڈرز موجود تھے۔

جوزف نے شناختی کارڈ سے نام دیکھ کر فیس بک پر پرس ملنے کی اطلاع دی جسے ایک خاتون نے پڑھا اور انہیں شبہ ہوا کہ یہ نام ان کے کزن کا ہے۔ کزن پاؤل ڈیوس نے بھی تصدیق کی یہ میرا ہی پرس ہے۔

پاؤل اور جوزف نے ساحل پر اُسی جگہ ملے جہاں 26 سال قبل پرس کھویا تھا۔ پاؤل نے جوزف کو جب 26 سال پرانا پرس واپس کیا تھا تو انہیں پرس کے ساتھ ساتھ ایک اچھا دوست بھی مل گیا۔