کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

November 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین مبینہ دہشت گردوں کو 2 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سماعت کے موقع پر ملزمام یٰسین عرف ہنزلا، فیصل عرف اکرام اللہ اور خالد عرف منصور کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔