سرکی روڈ پر ہیوی ٹریفک ،پیدل چلنا بھی محال ہوگیا

November 24, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سرکی روڈ میں ٹریفک جام کے باعث پیدل چلنا بھی محال ہوگیا صبح اور شام کو گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی لمبی قطار لگ جاتی ہیں تفصیلات کے مطابق سرکی روڈ سے روزانہ لاکھوں افراد کی آمد و رفت ہوتی ہے سیٹلائٹ ٹائون اور دیگر علاقوں کو جانے والے بھی اسی راستے کو استعمال کرتے ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت بھی جاری رہتی ہے جس کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے صبح کے وقات گاڑیوں وموٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگنے کے باعث طلبا اور سرکاری ملازمین بروقت نہیں پہنچ سکتے جس کی وجہ سے انہیں شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ایمر جنسی صورتحال میں قیمتی جانیں خطرےمیں پڑ جاتی ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ مسلسل کئی سالوں سے سرکی روڈ کو چوڑا کرنے کے مطالبات کئے جا رہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی حکومت نے سرکی روڈ کی توسیع کے منصوبے کو بجٹ میں شامل بھی کیا ہےلیکن مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوئی امید ہے کہ روڈکوجلدچوڑا کیا جائیگا اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ روڈ کی توسیع کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔