غیر رجسٹرڈ فنکار تنظیموں کا محاسبہ ہونا چاہئے‘صمد شاد

November 24, 2020

پشاور (وقائع نگار) پشاور ٹیلی ویژن کے سینئر فنکار صمد شاد نےکہا ہے کہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کےلئے ایک پلیٹ فارم ہونا چاہئے لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں اینٹ اٹھا ئو تو نیچے سے فنکاروں کے نام پر بنائی گئی تنظیم نکل آتی ہے بعض تو ایسے تو نام نہاد فنکار ہیں جنکی اپنی گلی یا محلے میں بھی بحیثیت فنکار کوئی شناخت نہیں ۔ اپنی تنظیم کی چھابڑی لگا کر صدر بنے ہوتے ہیں ۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ فنکار تنظیموں کی بھرمار ہے جو فنکاروں کی مفلسی ‘ بے بسی اور لاچارگی کا رونا رو کر مخیر حضرات سے ان کے لئے فنڈ اور امداد وصول کر کے پھر وہ فنڈ اورامداد ذاتی استعمال ‘عزیز و اقارب اور منظور نظر غیر مستحق افراد میں بانٹ دیتے ہیں ایسے فراڈی افرا اور غیر رجسٹرڈ تنظیموں کا محاسبہ ہونا چاہئے۔زندگی مختصر ہے اسے آپس میں پیار ‘محنت ‘ اپنائیت سے گزارنا چاہئے ۔ مایوسی اور ناامیدی کو اپنے دل و دماغ میں جگہ نہ بنانے دیں اس سے انسان کے حوصلے توٹتے ہیں کامیابی تب ملتی ہے جب ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد کا احساس ہو ۔ ایک دوسرے کے دکھ درد میں ساتھ دیں ۔ اسی میں عظمت ہے وہی لوگ کامیاب ہوتے ہین جو اپنی منزل کو پانے کی دھن میں سوار ہوتے ہیں۔