نوجوان نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

November 25, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور کے علاقے شیر محمد ولیج کے قریب 22سالہ دھیرج نے پٹرول چھڑک کر خودکو آگ لگا لی ،نوجوان کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ لایا گیا،پولیس کے مطابق اہلخانہ خودسوزی کی وجوہات بتانے سے گریز کررہے ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان تیس فیصد سے زائد جھلس گیا ہے ۔