قسیم ابن نسیم امروہوی کا انتقال

November 25, 2020

کراچی (پ ر) معروف شاعر قسیم ابن نسیم امروہوی علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بدھ 25نومبر کو بعد نماز ظہرین امام بارگاہ خیرالعمل انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔ علامہ سید محمد نقی نقوی نے مرحوم کی ادبی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔