برطانوی وزیراعظم کی جی 20 کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سعودی ولی عہد کو مبارک باد

November 26, 2020

لندن (اے پی پی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی جی 20 سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا اور ان سے جی 20کانفرنس کے انعقاد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دورا ن برطانوی وزیر اعظم نے جی 20 سربراہ اجلاس کی کامیابی اور اس سال گروپ کی سرگرمیوں کی سعودی عرب کی میزبانی میں انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نےمختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔