بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح ترجیح ہے، چوہدری سرور

November 26, 2020

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) پی ٹی آئی ایسٹ آف اسکاٹ لینڈ کے صدر چوہدری فخر اقبال اور وہاڑی سےرکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی، چوہدری فخر اقبال نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل بیان کئے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تارکین وطن کیلئے اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور حکومت ان کی بھرپور مدد کررہی ہے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملک اب دوبارہ تیزی سے اپنے پائوں پر کھڑا ہورہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، ایکسپورٹ میں اضافہ جب کہ امپورٹس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت بزنس کمیونٹی کی بھرپور مدد کررہی ہے، ہم ملک میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان اور اس کے تمام ادارے ملک و عوام کی ترقی کے لئے ایک صفحے پر ہیں۔