ایس او پیز کو اپناتے ہوئے ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا، ناصر حسین شاہ

November 26, 2020

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کہتے ہیں کہبڑے مقاصد کے لیے پی پی پی قیادت نے ہمیشہ قربانی دی لہٰذا کورونا ایس و پیز کو اپناتے ہوئے ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کراچی سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زردرای اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کوروناوائرس کا شکار ہوئے، وہ کورونا خطرات کے باوجود عوامی حق حاکمیت کے لیے عوام میں رہے۔

سید ناصرحسین شاہ نےوفاقی وزیر فواد چوہدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسہ پاکستان کی سیاست میں نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے گا۔وفاقی حکومت اور کورونا وائرس کا آپس میں اتحاد چل رہا ہے، وفاقی حکومت کے خاتمے کے ساتھ پاکستان سے کورونا بھی ختم ہو جائے گا۔

اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ کوروناوائرس سے کہیں زیادہ مہلک وفاقی حکومت ہے جو غریب کا خون چوس رہی ہے۔