سونیا حسین نے علی سیٹھی کو بادشاہ غزل قرار دے دیا

November 27, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) باصلاحیت و ورسٹائل اداکار ہ سونیا حسین بھی علی سیٹھی کی مداح نکلیں، سونیا حسین نے گلوکار کو بادشاہ غزل کا لقب دے دیا۔پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ سونیا حسین انڈسٹری میں اپنی باکمال اداکاری کےلیے مشہور ہیں جن کے لاکھوں کروڑوں مداح ہیں لیکن وہ خود گلوکار علی سیٹھی کی فین نکلیں۔یہ انکشاف انہوں نے علی سیٹھی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بادشاہ غزل قرار دیکر کیا۔سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے فرزندعلی سیٹھی پاکستان کے معروف اور نوجوانوں میں نہایت مقبول گلوکار ہیں، جن کی آواز میں گایا ہوا ہر گیت سریلا لگتا ہے۔انتہائی حساس اور فنکارانہ طبیعت کے مالک علی سیٹھی کی جانب سے اپنے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر کچھ تصایر شیئر کی گئی ہیں ساتھی ہی انہوں نے ایک صفحے پر ہاتھ سے لکھے ہوئے اشعار شیئر کیے۔علی سیٹھی کی پوسٹ پر ان مداحوں نے تعریفی کمنٹس کیے تو سونیا حسین بھی پیچھے نہ رہ سکیں اور انہوں نے اپنے کمنٹ میں علی سیٹھی کے لیے کہا کہ ’اُنہوں نے آج تک علی سیتھی جیسا بہترین باد شاہ غزل نہیں دیکھا ہے۔