رنبیر کپور کی پہلی گرل فرینڈ نے انہیں ناقابل بھروسہ کہہ دیا تھا

November 28, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی لو لائف بھلے ہی سرخیوں میں رہتی ہو لیکن وہ خود اپنی نجی زندگی کے بارے میں کافی ریزرو رہتے ہیں۔ انہیں اپنی گرل فرینڈز یا ریلیشن شپ کے حوالے سے بات کرتے بہت ہی کم دیکھا گیا ہے لیکن انہوں نے ایک مرتبہ پہلی گرل فرینڈ کے بارے میں ضرور انکشاف کیا تھا۔

رنبیر کپور نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی ڈیٹ کافی عجیب تھی جب لڑکی رو رہی تھی اور اس نے رنبیر کپور کے سامنے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ ان پر بھروسہ نہیں کرتی۔ وہیں پہلی ڈیٹ کے وقت رنبیر کی عمر کے بارے میں بھی آپ جان کر حیران ہو جائیں گے۔

دراصل رنبیر کپور کی ایک پرانی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو کامیڈین کپل شرما کے شو دا کپل شرما شو میں شرکت کا ہے۔

اس دوران ان سے ایک لڑکی نے نجی سوال پوچھ ڈالا، آپ نے بہت ساری لڑکیوں کو ڈیٹ کیا ہوگا لیکن کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کی پہلی ڈیٹ کیسی تھی؟ اس لڑکی کی درخواست پر رنبیر کپور نے اپنی پہلی ڈیٹ اور اس لڑکی کے بارے میں انکشاف کیا۔

انہوں نے کہا جب میں 8 ویں کلاس میں تھا تو کسی کی چھت پر پارٹی چل رہی تھی اور ایک لڑکی کونے میں کھڑی رو رہی تھی، جب میں نے اس لڑکی سے جاکر پوچھا کیوں رو رہی ہو تو اس لڑکی نے کہا میں تم پر بھروسہ نہیں کرتی۔

پھر رنبیر کہتے ہیں کہ میں نے ہاتھ نکالا اور اس لڑکی کی طرف ہاتھ بڑھاکر کہا، اب تم مجھ پر یقین کر سکتی ہو۔ رنبیر کی یہ بات سن کر شو پر موجود سبھی لوگ ہنس پڑتے ہیں اور ان کی اس کہانی کو بیحد کیوٹ مانتے ہیں۔