عامر خان کی بیٹی کو کہاں رہنا پسند ہے؟

November 28, 2020

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی اِرا خان کو آخر کس طرح کی زندگی پسند ہے اس کا انھوں نے کھل کر اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ حال میں انھوں نے خود کو ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اس وجہ سے گزشتہ 4 برسوں سے ڈپریشن کا بھی شکار رہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے لائف اسٹائل سے متعلق بات کی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے حال ہی میں اپنے گھر میں شفٹ ہونے سے متعلق پوسٹ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک الگ ہی جذبات ہیں جب آپ کے پاس اپنی جگہ ہو اور آپ اسے اپنا گھر کہیں۔

اِرا خان نے لکھا کہ میں یہاں جولائی میں شفٹ ہوئی، لیکن اس وقت میرے ایسے جذبات نہیں تھے کہ میں اپنے گھر میں ہوں، لیکن آج جب میں کام کے لیے کافی دنوں تک باہر رہنے کے بعد واپس آئی ہوں تو مجھے میں یہ جذبات ہیں کہ میں اپنے گھر میں ہوں، یہ ایک اچھا احساس ہے۔

واضح رہے کہ اِرا خان عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کی بیٹی ہیں، وہ پہلے اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں تاہم اب وہ اپنے گھر میں شفٹ ہوچکی ہیں۔