فلسطین نژاد مسلم خاتون وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات

November 29, 2020

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکا میں پہلی مرتبہ فلسطین سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون ریما ڈوڈین وائٹ ہاؤس کی قانون سازی کے امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر بن گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ریما ڈوڈین کو وائٹ ہاؤس کی قانون سازی کے امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے وہ جنوری 2021 میںاپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔ریما ڈوڈین جو بائیڈن کے قانونی امور کی ٹیم میں شامل ہوں گی اور وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی فلسطینی نژاد مسلم خاتون ہیں۔ڈوڈن اس وقت ڈیموکریٹک ڈک ڈربن سینیٹ کی ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور فلور ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔قبل ازیں ریما ڈوڈین سینیٹر ڈوربن کی فلور کونسل اور ریسرچ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔