حکومت صوبے میں مضبوط اور خود مختار بلدیاتی نظام لارہی ہے ،اعجازچوہدری

November 30, 2020

لاہور(اکنامک رپورٹر )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں مضبوط اور خود مختار بلدیاتی نظام لارہی ہے جس سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے اور عوام نچلی سطح پر اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرسکیں گے، سابقہ حکومتوں نے پنجاب کی عوام کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی تھی، شریف فیملی مسلسل اقتدار میں رہنے کے باوجودپنجاب کی عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔