پی او اے کا سخت فیصلہ، آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ رسہ کشی مقابلے

December 01, 2020

سید شاہد علی کی جانب سے کرکٹ آرگنائزرز کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر لیا گیا گروپ

دفاعی چیمپئن ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ایسٹ کو شکست دے کر پانچویں آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ رسہ کشی چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا، جبکہ گرلز میں بھی سینٹرل نے دفاعی چیمپئن ایسٹ کو شکست دے کر میلہ جیتا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایشال ٹیکسٹائل کے اونراعجاز احمد اعوان تھے ۔

سنیئر اسپورٹس جر نلسٹ احسان قریشی پی ایس ایل فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے میڈیا سینٹر میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں ساتھ میں قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ ،پی سی بی کے میڈیا منیجر سمیع الحسن برنی،عبد الماجد بھٹی، نصر اقبال، عتیق الرحمن،فیضان لاکھانی، زبیر نذیر، عمر شاہین، سویرا پاشا اور خالد ایچ خان بھی نمایاں ہیں۔

جنہوں نے فاتح ٹیموں کو ٹرافی دی اور میڈلز بھی تقسیم کیے۔ تقریب سے ایسوسی ایشن کے عہدے دار گلفراز خان، محسن علی خان، جاوید اقبال ،احمد علی راجپوت نے بھی خطاب کیا ۔پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے انٹر نیشنل مقابلوں میں قوت بخش ادویات کے استعمال سے روک تھام کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے تحت مستقبل میں اولمپکس، ایشین، بیچ گیمز، سائوتھ ایشین گیمز کے علاوہ ہر فیڈریشن اپنی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کی بیرون ملک روانگی سے دو ون قبل اپنے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرائے گی جس کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں کھلاڑی کو ایونٹ میں شر کت کی اجازت دی جائے گی۔

چیئرمین سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن ڈاکٹر عارف حفیظ، شاہد جاویدکا وفاقی وزیر امین الحق کے ہمراہ لیا گیا گروپ

پاکستان تیر اندازی فیڈریشن نے اپنے سکریٹری وصال خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ زینب شوکت کو عارضی طور پر سکریٹری کی ذمے داری بھی دے دی ہے، ہے۔سیون اے سائیڈ الصغیر سپر ہاکی لیگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں منعقد ہوگی، الصغیر ہاکی کلب کے روح رواں صدر سید صغیر حسین نے کہا کہ چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ ہوگا ، کھلاڑیوں میں پرکشش انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے۔

مہما ن خصوصی اعجاز احمد اعوان انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کی فاتح سینٹرل کے کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں ، سیکریٹری جاوید اقبال ،احمد علی راجپوت ، محسن علی خان ،گلفراز خان دیگر بھی موجود ہیں

انٹر بورڈز اسپورٹس کمیٹی کے اجلاس میں بیس بال کو انٹر بورڈ اسپورٹس میں شامل کر لیا گیا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد نے بتایا کہ انٹر بورڈزا سپورٹس کمیٹی کی میٹنگ میں بیس بال کو انٹر بورڈ اسپورٹس میں شامل کرلیا گیا۔ ( نصر اقبال)