منال Minal khan سے متعلق کمنٹ پر نور بخاری کی وضاحت

December 02, 2020

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ایمن خان کی تصویروں پر کمنٹ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے کمنٹ کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔

خیال رہے کہ منال خان کی سالگرہ کی تقریب میں منال خان کے قریبی دوست اور اداکار احسن محسن اکرام نے بھی شرکت کی اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر جہاں صارفین نے ان پر شدید تنقید کی تو وہیں سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھی منال خان کو مشورہ دے دیا۔

نور بخاری نے کہا تھا کہ ’مجھے واقعی منال خان اور ایمن خان بہت زیادہ پسند ہیں، اگر منال خان اور احسن محسن کی شادی ہوگئی ہے اور پھر اس طرح کی تصویریں لیکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا تو ٹھیک ہے لیکن اگر ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور اس کے باوجود وہ نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں تو یہ بہت غلط ہے۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ منال خان اور احسن محسن ایسا کرکے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔

اداکارہ کا یہ کمنٹ خوب سوشل میڈیا پر زیر گردش رہا، تاہم اب انہوں نے اپنے ہی کمنٹ کی وضاحت بھی دے دی ہے۔

انسٹاگرام پر انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتی تھیں، میرا کمنٹ تو خبر ہی بن گیا۔