سیاہ ہرنوں کے شکار کا کیس، سلمان خان کو عدالتی پیشی سے استثنیٰ مل گیا

December 02, 2020

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے لیے آج ایک اچھی خبر آئی ہے کہ راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت نے سیاہ ہرنوں کے غیر قانونی شکار کے کیس میں سلو بھائی کو ریلیف دیتے ہوئے انھیں عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیدیا ہے، اور اب اس کیس کی اگلی سماعت 16جنوری کو شیڈولڈ ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان کو ٹرائل کورٹ نے اس کیس میں 5 اپریل 2018 کو سیاہ ہرنوں کے غیرقانونی شکار پر پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سیاہ ہرن معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل ہے اور ان کا شکار خلاف قانون ہے۔

اب عدالت نے اس کیس میں سلمان خان کو عدالت میں پیشی کے حوالے سے استثنیٰ دیدیا ہے۔