• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان اور انکے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آگیا، ملازمین اسپتال میں داخل

بالی کے سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے خاندان کا آج کرایا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے، یاد رہے کہ سلمان خان اور ان کے خاندان نے کورونا ٹیسٹ اس وقت کرایا جب حال ہی میں ان کے ڈرائیور اور دو اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

اس وقت یہ اطلاعات ہیں کہ سلمان خان اپنے پورے خاندان سمیت احتیاطی تدابیر کے طور پر 14 دنوں کے لیے قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ 

ادھر سلمان خان کے اسٹاف ممبرز جوکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں انھیں ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی سلمان خان کو یہ پتہ چلا کہ انکے اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اسٹاف ممبرز کو مکمل طبی سہولتیں فراہم ہوں۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سلمان خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ خان کی شادی کی سالگرہ کی ایک بڑی تقریب بھی آنے والے دنوں میں منعقد کی جانا تھی، تاہم موجودہ صورتحال میں اس بات کا امکان ہے کہ یہ تقریب بھی منسوخ ہوجائے گی۔ 


بالی ووڈ سپر اسٹار ان دنوں مشہور شو ’بگ باس‘ کے 14ویں سیزن کی میزبانی کررہے ہیں۔ یہ شو روزانہ رات میں ٹی وی پر دکھایا جاتا ہے جبکہ سلمان پابندی کے ساتھ ویک اینڈ کا وار کے نام سے مشہور اسپیشل قسطوں میں ہفتہ اور اتوار کو نظر آتے ہیں۔ 

جہاں تک ان کی فلموں کا تعلق ہے سلو بھائی نے اپنی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل کرلی ہے۔ انکے ساتھ اس فلم میں دیشا پٹانی اور رندیپ ہودا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ 

یہ مووی اس سال عید پر سلمان خان کی جانب سے انکے پرستاروں کے لیے عید ٹریٹ کے طور پر پیش کی جارہی تھی تاہم کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اس ملتوی کردیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین