صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپس، کے یو جے اور آئی بی اے میں معاہدہ

December 04, 2020

کراچی (پ ر)کراچی کی صحافی برادری کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور میڈیا انڈسٹری میں نئے بزنس آئیڈیاز پر کیریئر کاونسلنگ کے لیے کراچی یونین آف جرنلسٹس اور آئی بی اے کے سینٹر فار ایکسیلینس ان جرنلزم نے باہمی سمجھوتے کی یادداشت پر دستخط کردیے ۔ سینٹر فار ایکسیلینس ان جرنلزم کے یو جے کے ساتھ مل کر کراچی کے صحافیوں کیلئے مختلف موضوعات پر بلامعاوضہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے گی۔ یادداشت پر ڈائریکٹر سی ای جے کمال صدیقی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی، سی ای جے کی پروگرام مینجر عائشہ اظہر شاہ اور کے یو جے کی ٹرینننگ اینڈ ورکشاپس کمیٹی کے سربراہ قسیم سعید نے دستخط کیے۔