بھارتی استاد نے گلوبل ٹیچر پرائز جیت لیا

December 04, 2020

تعلیم نسواں کی بہتری کیلئے سرگرم بھارتی استاد نے گلوبل ٹیچر پرائز جیت لیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک گاوں میں پرائمری اسکول کے استاد رنجیت سنگھ نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر یہ انعام اپنے نام کیا ہے۔

گلوبل ٹیچر پرائز متحدہ عرب امارت کی ورکے فاونڈیشن کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں بہترین خدمت انجام دینے والے دیا جاتا ہے جس کی انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

گلوبل ٹیچر پرائز کےلیے دنیا بھر سے 12 ہزار اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تھا جس میں رنجیت سنگھ کو بہترین ٹیچر منتخب کرکے انعام سے نوازا گیا تاہم رنجیت نے یہ کہتے ہوئے کہ ٹیچر تقسیم کرنے پر یقین رکھتے ہیں اپنی آدھی انعامی رقم مقابلے کے دس بہترین ٹیچرز میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔