مومل شیخ کی شادی کو کتنے سال مکمل ہوگئے؟

December 04, 2020

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل شیخ کی شادی کو 10 سال مکمل ہوگئےجس کا جشن انہوں نے شاندار طریقے سے منایا، اس موقع پر مومل شیخ نے اپنے شوہر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا ہے۔

سپر اسٹار جاوید شیخ کی صاحبزادیمومل شیخ نے فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پران حسین لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کو بھی اپنی خوشی میں شامل کیا ہے۔

شادی کی سالگرہ پر مومل شیخ اور ان کے شوہر نے سیاہ رنگ کی تھیم کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اس مناسبت سے کالے رنگ کے لباس زیب تن کیے ۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے گھر کو کالے اور سنہری رنگ کے غباروں اور دیگر اشیاء کی مدد سےسجایا ہوا ہے۔


مومل شیخ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی کیپشن لکھا کہ ایک زمانے کی بات ہے جب میں آپ کی ہوگئی اور آپ میرے بن گئے اور پھر ہم ہر خوشی اور ہر غم میں ایک ساتھ رہنے لگے، کیونکہ اسی کو لوگ خوشی خوشی ساتھ رہنا کہتے ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ شادی کی 10 ویں سالگرہ آپ کو بہت مبارک ہو، میں آپ سے ہمیشہ ہمیشہ اور ہمیشہ بہت محبت کرتی رہوں گی۔

مومل شیخ نے لکھا کہ مجھے ہمیشہ بہترین سرپرائز دینے کے لیے آپ کا بے حد شکریہ۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 11 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں، اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سےتبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں مداح انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

ایک اریج طاہر خان نامی خاتون صارف نے مومل کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے سب سے زیادہ فیورٹ جوڑے کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘

واضح رہے کہ رواں سال 20 اگست کو مومل شیخ اور نادر نواز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے ’علیہا نادر نواز‘ رکھا تھا۔

اداکارہ نے فیملی میں اضافے کی یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’اللّٰہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔‘