ہانیہ عامر چائنا کی انجلینا جولی ہیں

December 04, 2020

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو محبت سے متعلق ایک اہم پیغام دیا ہے جس پر انہیں ایک مداح کی جانب سے چائنا کی انجلینا جولی قرار دے دیا گیا ہے۔

ہانیہ عامر کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ گاڑی میں موجود کسی جانب سفر کر رہی ہیں اور کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ ’پیار زیادہ کریں، نفرت بہت ہو چکی ہے۔‘


ہانیہ عامر کی اس تصویر پر اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب لائیکس اور کمنٹس کیے جا رہے ہیں جبکہ ایک انسٹا صارف کی جانب سے کہا گیا ’وہ چائنا کی انجلینا جولی لگتی ہیں۔‘

ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر دیگر صارفین کی جانب سے بھی کمنٹ کیے گئے جن میں اُن کا ہانیہ کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بہت کیوٹ لگتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں، اس پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر کا بتانا ہے کہ ’اُن کا پسندیدہ شہر اسلام آباد ہے۔‘