سعودی عرب میں خواتین بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد

December 22, 2020

سعودی عرب میں مقامی سطح پر خواتین کی بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ اس موقع پر سعودی بیڈ منٹن فیڈریشن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر منال عسیری نے شہزادی نورا بنت عبدالرحمن یونیورسٹی ریاض میں ڈائریکٹر اسپورٹس افیئرز کی موجودگی میں سعودی خواتین کی چیمپئن شپ کی فاتح کھلاڑیوں کی تاج پوشی کی اور ان میں انعامات تقسیم کیے۔

خواتین بیڈ منٹن کے مقابلے میں شہزادی نورا بنت عبد الرحمن یونیورسٹی کی قومی ٹیم کے کھلاڑی رانا ابو حربش نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ قومی ٹیم کی کھلاڑی عزیزہ ناظمی دوسرے اور نادین الیحییان تیسری پوزیشن پر رہیں۔ ایک اور کھلاڑی ھیا المدرع نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ابتدائی مرحلے میں کھلاڑی ہتون ترکستانی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حوریہ خوج دوسرے نمبر پر، نورا الفریح اور یم الفریح نے تیسری پوزیشن حاصل کی مجموعی طور پر سعودی عرب کی 60 بیڈ منٹن کھلاڑیوں کی مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

خواتین کے بیڈمنٹن مقابلے کے فائنل کی میزبانی شہزادی نورا یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی۔ یہ اپنی نوعیت کا چوتھا ٹورنامنٹ تھا سعودی بیڈ منٹن فیڈریشن نے کچھ عرصے کے وقفے کے بعد چیمپیئن شپ دوبارہ شروع کی ہے۔