انٹر بینک، ڈالر 5 پیسے سستا

January 07, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ،یورو کی قیمت1.20روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت ایک روپے بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کی کمی سے 160.30سے کم ہو کر 160.25روپے اور قیمت فروخت 160.40سے کم ہو کر 160.35روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 160.10سے بڑھ کر 160.20روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 160.50روپے پر برقرار رہی ،رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 195.00سے بڑھ کر 196.00روپے ہو گئی اور قیمت فروخت 1.20روپے کے اضافے سے 196.80روپے سے بڑھ کر 198.00روپے ہو گئی ،برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 216.00سے بڑھ کر 217.00 روپے اور قیمت فروخت 218.00روپے سے بڑھ کر 219.00روپے پر پہنچ گئی۔