سندھ حکومت، کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگانے کیلئے اقدامات تیز

January 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگانے کے لئے اقدامات تیز کردئیے، سندھ میں 1لاکھ 15ہزار سے زائد طبی عملے کو رجسٹرڈ کرلیا گیا، محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی وسرکاری اداروں کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو کورونا سے بچاو کے لئے ویکسین دی جائے گی، ہیلتھ لیبارٹریز، آئی سی یو ٹیکنیشنز اور سینٹری اسٹاف کو بھی کورونا ویکسین دی جائے گی۔