روٹری انٹرنیشنل کے تحت کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان تقسیم

January 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ3271کے گورنر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے روٹری کلب آف کراچی بیچ ویو،روٹری کلب آف کراچی ٹائم اور روٹر ی کلب آف کراچی ڈیفنس کی جانب سے میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسپتال(ایم ایم آئی ایچ) کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان تقسیم کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر صباءشیخ، یمنہ عتیق اورشاہدہ رشید، محمد حنیف خان،ناہید وحید،محمد اعجاز سایا اور دیگر روٹرین بھی مو جود تھے ۔