گلے میں پھنسی بیٹری کے ساتھ بچی معجزانہ طور پر زندہ

January 15, 2021


گلے میں پھنسی بیٹری کے ساتھ بچی نے معجزانہ طور پر 4 ماہ گزار لیے۔

11 ماہ کی بچی نے غلطی سے ایک چھوٹی سی بیٹری جس کا سائز ایک بٹن کے برابر تھا گلے میں پھنسا لی۔

ابتدا میں بچی کو کھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تو ڈاکٹرز نے بغیر تحقیق کے وائرل انفیکشن یا گلے میں معمولی درد سمجھ کر دوا دی جس سے وقتی طور پر بچی کو آرام آیا لیکن وہ مستقل پریشانی میں مبتلا رہی۔

والدین کی تشویش بڑھی تو سرجن نے بچی کا معائنہ کیا اور گلے کا ایکسرے کیا جس میں ڈاکٹر گلے میں پھنسی کوئی ٹھوس چیز دیکھ کر حیران رہ گیا۔

ڈاکٹر نے فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور والدین کی اجازت کے بعد دو گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے ذریعے بیٹری کو نکال کر بچی کی تکلیف دور کر دی۔