• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش، مرتضیٰ وہاب کی تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارش کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں ہلکی اور تیز بارش جاری ہے، عملہ سڑکوں پر موجود ہے، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے وارڈنز کو بھی تعینات کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیز ہوا کے باعث درخت گرنے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملہ تیار ہے، مشینری کو مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید