• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو ایران جنگ پر شدید تقسیم، 32 میں سے صرف چھ ممالک کی کھلی حمایت

کراچی (رفیق مانگٹ) نیٹو میں ایران جنگ پر شدید تقسیم، 32 میں سےصرف چھ ممالک نے کھلی حمایت کی۔ نیٹو کے 26ممالک غیر جانبدار یا مخالف، صدر ٹرمپ کے لیے چیلنج، بالکان اور بالٹک کے چھ ممالک امریکی اسرائیلی حملوں کے ساتھ، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے آبنائے ہرمز کی حفاظت اب امریکی ذمہ داری نہیں، نیٹو سیکرٹری جنرل نے کہا اتحاد کے طور پر جنگ میں شامل نہیں، بعض ممالک معاونت فراہم کریں گے۔ فوربز کے مطابق دنیا کے سب سے بڑی عسکری اتحاد نیٹو کے اندر شدید تقسیم منظرِ عام پر آگئی ہے۔ ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران، صرف چھ چھوٹے ممالک نے کھلے عام حمایت کا اعلان کیا، جب کہ باقی 26 ممالک نے یا تو غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا یا امریکی فیصلے کی مخالفت کی۔ یہ صورتحال صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے، جو متحدہ محاذ کی امید رکھتے تھے۔ فوربز کے مطابق بالکان کے تین ممالک اور بالٹک کے دو ممالک کے ساتھ چیک جمہوریہ وہ واحد نیٹو رکن ہیں جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کی کھلی حمایت کی۔ رپورٹ کے مطابق نیٹو ایک عسکری اتحاد جس میں کل 32 ممالک شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید