سعودی فوج نے یمن سے بھیجے گئے تین ڈرون طیارے مار گرائے

January 15, 2021

سعودی عسکری اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی فوج نے یمن سے بھیجے گئے تین ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

یمن جنگ میں شریک سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈرون طیارے یمنی شہر حدیدہ سے سعودی عرب کی جانب بھیجے گئے تھے۔

یمن سے بھیجے گئے ڈرون طیارے بارودی مواد سے لدے ہوئے تھے۔