ابوظبی میں ایک ارب درہم مالیت کی منشیات پکڑی گئی

January 15, 2021

ابوظبی میں ایک ارب درہم مالیت کی منشیات پکڑی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹن 41 کلو گرام کی منشیات قبضے میں لی گئی۔

ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ 8 افراد پر مشتمل منشیات فروش گروہ پکڑا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات نہایت انوکھے طریقے سے پہنچائی گئی، ’کرسٹل ڈرگس‘ کو پانی میں تحلیل کرکے منتقل کیا گیا۔

ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے پیسے کی منی لانڈرنگ کی جاتی تھی، گروہ کو بیرون ملک سے ہدایات ملتی تھیں۔