• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات: سرکاری ملازمین پر ہر 14دن بعد کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار

متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین پر ہر 14دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اطلاق آؤٹ سورس، سرکاری خدمات دینے والی کمپنیوں کے ملازمین پر بھی ہوگا۔

اماراتی حکومتے کے مطابق  کورونا ویکسین لینے والے ہر 14دن بعد ٹیسٹ سے مستشنی ہوں گے۔

ہر دو ہفتے بعد تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ملازمین کو کورونا وائرس ٹیسٹ کرنا ہوگا۔

اماراتی حکومت پُرامید ہے کہ اس اقدام سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 50 لاکھ 27 ہزار 813 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 44 ہزار 685 ہو گئیں۔

تازہ ترین