متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1963 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک لاکھ 52 ہزار 588 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 19 سو 63 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 641 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایک ہی روز میں 2 ہزار 81 افراد اس مرض سے شفایاب بھی ہوئے۔
کورونا سے امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک ہلاکتوں کی تعداد 6 سو 74 ہو گئی ہے۔ مملکت میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 88 ہزار 100 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔