• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی 10 فیصد آبادی کورونا ویکسین لگوا چکی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت صحت پورے ملک میں کورونا ویکسین کی قومی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 ہزار 859 افراد نے کورونا ویکسین کی خوراک لی ہے، جس کے نتیجے میں امارات میں ویکسین لینے والوں کی کل تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 556 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک متحدہ عرب امارات کی کل آبادی کے 10 فیصد کورونا ویکسین لگوا چکی ہے۔


دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹو میں دو ہزار 998 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

 اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی تعداد دو لاکھ 27 ہزار 702 ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 68 ہزار 770 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

تازہ ترین