حاجی مرزا خان، راجہ محمد اعظم وفات پاگئے،مختلف شخصیات کی تعزیت

January 16, 2021

برمنگھم (پ ر) حاجی مرزا خان وفات پاگئے، ان کی نماز جنازہ جامع مسجد گرین لین میں عبدالہادی العمری کی اقتداء میں ادا اور سٹن کولڈ فیلڈ قبرستان میں تدفین کردی گئی ،جنازہ میں قاری ذکاء اللہ سلیم، حاجی اکبر بٹ، شیخ یحییٰ یمانی، شیخ عادل ریاضی، محمد عبدالرئوف ریاضی، سید یعقوب، مولانا عبدالحق مدنی، محمد فاروق نسیم اور بہت سے احباب و اقارب شریک تھے،جنہوں نے مرحوم کے بیٹےخالد خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں داخل فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل بخشے۔ ڈاکٹر عبدالرب ثاقب، ڈاکٹر شمشاد خان اور دیگر نے بھی تعزیت کی ہے۔ علاوہ ازیں راجہ محمد اعظم کوٹلی میں وفات پاگئے۔ ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے جامع مسجد کوئنس کراس ڈڈلی میں ان کی نماز جنازہ غائبانہ پڑھائی جس میں حاجی ظفر اقبال جنجوعہ، نمبردار عبدالمتین، حاجی ذوالفقار قریشی، حاجی عبدالجبار قریشی، عابد محمود جنجوعہ، آصف زرگر، ادریس گوا، ہارون رشید، مولانا حبیب اللہ، سعید قریشی و دیگر نے شرکت کی۔ مختلف شخصیات نے راجہ ندیم سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم بزرگوار راجہ محمد اعظم کو جنت الفردوس میں داخل فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل بخشے۔