نارتھ کراچی، 35سالہ خاتون کی لاش ملی

January 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلال کا لو نی تھانے کی حدود نارتھ کراچی 2منٹ کی چورنگی سیکٹر5-K عبداللہ کمپلکس کے قریب سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہو ئی ہے،اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہو سکی، عمر 35سال ہے، پولیس کے مطابق موت طبعی ہے ،پولیس نے ضابطےکی کارروائی کے بعد لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کردی ۔