بلی کی شادی

January 30, 2021

ضیاء اللہ محسن

پیاری سی گڑیا، گڑیا کی وادی

دادی کی بلی، بلی کی شادی

شادی میں سارے چوہے بلائے

سب نے خوشی کے ڈنکے بجائے

گڑیا نے بانٹی سب میں مٹھائی

یہ لو بھیا ،لوکھائو بھائی

چوہوں نے مل کر نغمہ سنایا

سب نے سنا تو دل کو یہ بھایا

بلی تھی دادو کی اچھی سہیلی

اب رہ گئی ہے دادو گھر میں اکیلی