خیرپور: نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ 5 افراد کےخلاف درج

January 17, 2021

خیرپور(بیورورپورٹ)خیرپور کےسرکاری کوثر اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ تین خواتین سمیت پانچ افراد کےخلاف درج کرلیا گیا مقدمہ نومولود بچی کےچچا قائم الدین مستوئی کی مدعیت میں ا ے سیکشن تھانےمیں درج کیاگیا ۔ مقدمے میں محمد رمضان، شمن علی ،زویہ ،سیانی اور خان زادی کو نامزد کیا گیا۔