کے پی پولیس افسران کا نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف

January 18, 2021

خیبرپختونخوا میں پولیس افسران کا مال مقدمہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ پولیس نے سینئیر افسران کے خلاف کارروائی کے لیے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا کہ پولیس کے بیشتر افسران نے گاڑیاں ذاتی طور پر استعمال کیں۔

خط میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں پولیس افسران کے زیر استعمال غیرقانونی گاڑیوں کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی کرکے گاڑیاں محکمہ کسٹمز اورایکسائز کے حوالے کرنی چاہیے تھیں، بیشتر پولیس افسران نے گاڑیاں ذاتی طورپر استعمال کیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ثناء اللّٰہ عباسی کہتے ہیں کہ سولہ سو گاڑیاں پولیس افسران اور دیگر افراد سے واپس لے کر محکمہ کسٹمز کے حوالے کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نچلی سطح کے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔