کیلڈر ڈیل کے 6 شہروں میں پارکنگ فیس نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، مفت پارکنگ کے خاتمے کے بعد عوام پر نیا مالی بوجھ پڑے گا۔
کیلڈرڈیل کے 6 شہروں میں مفت پارکنگ کا دور ختم ہونے جا رہا ہے، کونسل نے اعلان کیا ہے کہ 2026ء کے آغاز سے ان علاقوں میں بھی پارکنگ فیس وصول کی جائے گی، جہاں اب تک گاڑیاں بلا معاوضہ کھڑی کی جاتی تھیں۔
اس فیصلے سے برایگ ہاؤس، ایلنڈ، ہیلی فیکس، ہیبڈن برج، سووربی برج اور ٹوڈمورڈن کے شہری متاثر ہوں گے۔
کونسل کے مطابق نئی پالیسی کے تحت سڑک کنارے اور پارکنگ لاٹس میں فیس عائد ہوگی، مصروف علاقوں میں اوقات بڑھائے جائیں گے، جبکہ کم مصروف علاقوں میں کم کر دیے جائیں گے۔
عوام نے مہنگائی کے دور میں اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کونسل کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیس سے حاصل ہونے والی آمدنی سڑکوں کی مرمت اور پارکنگ سہولیات بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔