شان نعمت نے سیڈڈ ایان مارک جان کو شکست دیکر گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپین شپ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا، 3 مرتبہ کے عالمی چیمپین محمد آصف کی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے ابتدائی رائونڈ میں تیسری بار 2 سنچری بریک لگا دیئے، اس کے ساتھ ہی چیمپئن شپ میں پری کوارٹر فائنل کی لائن بھی مکمل ہوگئی۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن میں جاری چیمپین شپ میں پیر کو پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔
جن میں رانا عرفان( پنجاب ) کا آکاش رفیق، علی حمزہ (سندھ)، اویس منیر (پنجاب)، اسجد اقبال کا شان نعمت، احسن رمضان (پنجاب) کا عبدالستار (سندھ)، شاہد آفتاب (پنجاب) کا محمد آصف، احمر طارق (پنجاب)کا محمد سجاد، مبشر رضا (پنجاب) کا عبدالجاوید (اسلام اباد)، حسنین اختر کا سہیل شہزاد (سندھ) سے مقابلہ ہوگا۔
قبل ازیں میچز میں شان نعمت نے سیڈ ایان مارک جان کو 2 - 4 سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا، لاسٹ 24 راؤنڈ میں خیبرپختونخوا کےآکاش رفیق نے اپنے ہی صوبے کے مدثر یعقوب کو 0 - 4، اویس منیر (پنجاب) نے زیب خان (بلوچستان)کو 2 - 4، شان نعمت (اسلام آباد) نے ایان مارک جان (سندھ) کو 2 - 4، عںبدالستار (سندھ) نے اپنے صوبے کے محمد فیضان کو 0 - 4، محمد آصف (این بی پی) نے ذوالفقار اے قادر (سندھ) کو 0 - 4، محمد سجاد (این بی پی) نے سلطان محمد (سندھ) کو 2 - 4، عبدالجاوید (اسلام اباد) نے علی رضا (سندھ) کو1 - 4، سید حسنین اختر (سندھ) نے آصف ٹوبہ (پنجاب)کو 2 - 4 سے شکست دی۔