• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کی پوزیشن مستحکم ہے ہم اپنے آپ کو دباؤ میں نہیں آنے دیں گے، وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعزیری محصولات کے بارے میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے کا کہنا ہے کہ ناروے کی پوزیشن مستحکم ہے، ہم اپنے آپ کو دباؤ میں نہیں آنے دیں گے، اور قریبی اتحادیوں کے درمیان ایسی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔

گرین لینڈ اور ٹرمپ کے ٹیرف کے خطرے پر ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے میٹنگ کے بعد پریس بریفنگ دی۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ان کے لیے اور گرین لینڈرز کے لیے ناروے کی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم بہت ڈرامائی اور تاریخی دور میں مل رہے ہیں، یہ بہت ضروری ہے کہ ہم موجودہ حالات میں ایک ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ناروے ہمارے گرین لینڈ کے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دولت مشترکہ کے حالات کا احترام کرتا ہے، اس میں تبدیلی کا فیصلہ صرف ڈنمارک اور گرین لینڈرز کو کرنا ہے۔

ڈنمارک وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کو ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ وہاں ایک ایسے ملک میں ہیں، جو 100فیصد نورڈک سپورٹ فراہم کرتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ نہ صرف پورا نورڈک خطہ، بلکہ یورپ اور کینیڈا بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں جس صورت حال میں ہم اس وقت ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید